بے نظیر انکم سپورٹ کے بدعنوان افسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔شہزاد اکبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے نظیر انکم سپورٹ کے بدعنوان افسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔شہزاد اکبر
بے نظیر انکم سپورٹ کے بدعنوان افسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔شہزاد اکبر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بدعنوان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے جو لوگ وظیفے کھا گئے، ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے۔

معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومتی نظام میں شفافیت تحریکِ انصاف کی اوّلین ترجیح ہے۔ سرکاری ملازمین نے بے نظیر انکم سپورٹ سے ناجائز فائدہ اٹھایا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ معاملہ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کیا جائے گا۔ بدعنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف فوجداری کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں  نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی کا ارتکاب کیا، ان کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔ سب کا احتساب ہوگا۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ن کہا کہ ترچھی ٹوپی پہننے والے لندن میں گھومتے اور ڈھٹائی کے ساتھ غلط بیانی کرتے ہیں۔ 

Related Posts