کراچی کے علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر حجاموں کی دکانوں اورسیلونز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات کے مطابق سیلونز اور اسپاز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ وہ گاہکوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
پیغام میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے کہا کہ کراچی کے علاقوں کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں بہت سے سیلونز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز نے کارروائی کی جبکہ یہ اقدام بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے خلاف عمل میں لایا گیا۔
As per the order of Home Dpt, Saloons & Spas are not allowed to operate.
They put visitors at a greater risk of contracting & spreading #Corona virus.
Action was taken by AC Civil Lines against a number of saloons in Clifton & DHA areas#coronavirusinpakistan #COVID19Pakistan pic.twitter.com/8ajCGap3uG— Deputy Commissioner South Karachi (@DCSouthKarachi) June 13, 2020