کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی، 1 گرفتار، الیاس عرف شیمپو سمیت 3 فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی، 1 گرفتار، الیاس عرف شیمپو سمیت 3 فرار
کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی، 1 گرفتار، الیاس عرف شیمپو سمیت 3 فرار

کراچی پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ الیاس عرف شیمپو سمیت 3 ملزمان موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہِ نور جہاں تھانے کی پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ندیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مافیا کے 3 کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن میں یوسف، یاسر خان اور الیاس عرف شیمپو شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق جس ملزم کو گرفتار کیا گیا، اس کا نام ندیم ہے جبکہ ملزمان مختلف اقسام کے گٹکوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔ حکومت نے گٹکوں کی خریدوفروخت کو جرم قرار دیا ہے جس کے باعث گٹکا مافیا کے خلاف بڑے پیمانے  پر کارروائی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے نجی اسکول میں  14 سالہ طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

Related Posts