لیڈز: پاکسان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈز: پاکسان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا
لیڈز: پاکسان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم اور انگلش کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لیڈز کے گراؤند میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی اسکواڈ آج نوٹنگھم سے لیڈز روانہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کے لیے کامیابی ضروری ہو گئی تھی۔ امید ہے کہ کھلاڑی جیت کے توازن کو برقرار رکھیں گے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے کھلاڑیوں کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہوم ٹیم کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو چاروں خاکے چت کرتے ہوئے وائٹ واش کردیا تھا۔

کارڈف کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ پاکستان نے 35.2 اوورز کھیلتے ہوئے 141 رنز اسکور کیے تھے جواب میں انگلینڈ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

 دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دی تھی ۔ انگلینڈ کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41ویں اوور میں 195 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Related Posts