ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹرز کو عزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری
عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو ووٹ دیکر عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فتح عوام کی ہوگی اوراین اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بلکہ عوام کی بد دعائیں ملیں گی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم میں اختلافات، اگر استعفے نہیں دینے تو میں قیادت چھوڑرہا ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی۔

Related Posts