پی ڈی ایم کا23 مارچ کواسلام آبادکی طرف مہنگائی مارچ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے حکومت کے خلاف مارچ کااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ 23 مارچ کوملک بھرسےلوگ اسلام آبادپہچناشروع ہوجائیں گے۔

پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمولانافضل الرحمان نےکہاکہ یہ لانگ مارچ ایک دن کاہوگا یااس سے زیادہ دن کایہ فیصلہ بعد میں کیاجائےگالیکن یہ حکومت کےخلاف بہت بڑامظاہرہ ہوگا۔

انہو ں نےکہاموجودہ حکومت کودھاندلی کے ذریعے ملک پرمسلط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک میں اتنی مہنگائی ہے لیکن عوام اب نہیں مزید  برداشت نہیں کریں گے۔

اس موقع پر صحافی کےسوال کاجواب دیتےہوئےانہوں نےکہا کہ ہمارے پاس اب بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کاآپشن موجود ہے جسے ہم بہتر وقت آنےپراستعمال کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم میں اختلافات، اگر استعفے نہیں دینے تو میں قیادت چھوڑرہا ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

انہوں نےمزیدکہاکہ احتجاج کی حکمت تیارکرنے کیلئے صوبائی سطح پر اجلاس منعقدکیےجائیں گےجبکہ سندھ میں اجلاس کی صدارت اویس نورانی کرینگے۔