موبائل ٹیک کمپنی موٹرولا نے نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ کے مطابق موٹرولا ایچ 23 اگست سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے امریکا میں پیش کیا جائے گا۔
موٹرولا ایچ کی خصوصیات
موٹرولا ایج میں 6.8 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔
فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔ موٹرولا ایج میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
موٹرولا ایج (2021) اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر سے لیس فون ہے جس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپیوٹر سے انٹریکشن کے لیے موٹرولا ریڈی سافٹ ویئر پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔
فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔
قیمت
صارفین کو فون خریدنے کے لیے 700 ڈالرز (ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔
کمپنی انتظامیہ
کمپنی کے مطابق ڈیزائن کے لحاظ سے یہ فون حال میں متعارف کرائے گئے ایج 20 سے ملتا جلتا ہے، مگر اس نئے فون میں نچلے حصے میں بیزل کافی نمایاں ہے۔
یہ نیا فون گزشتہ سال کے ایج ماڈل سے بہتر ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 765، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی تھی۔
اسی طرح بیک پر 4 کیمرے تھے مگر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا تھا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ٹائم آف فلائٹ سنسر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی