وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی وزیر اعظم سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی وزیر اعظم سے ملاقات
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات،دینی مدارس کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال،وزیر اعظم نے جملہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس میں صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سرپرست وفاق المدارس و امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان،ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگرشامل تھے نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے وزیر اعظم کے ساتھ مدارس کو درپیش مسائل ومشکلات اور مدارس بارے عرصے سے التواء کا شکار امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وفاق المدارس کے قائدین نے مدارس کے حوالے سے درپیش مسائل پر مشتمل ایک جامع عرض داشت بھی وزیر اعظم کو پیش کی جس میں مدارس سے متعلقہ جملہ امور کی تفصیلات اور پس منظر کے ساتھ ساتھ اس کا حل بھی تجویز کیا گیاہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مدارس کو درپیش مسائل ومشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے کر ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیں:عوام کو ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد

اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے واضح کیا کہ ہم نے ہر دور حکومت میں مدارس کے مسائل کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کی یہی حکمت عملی رہے گی۔

Related Posts