فرانسیسی اداکارہ لی سیڈوکس کورونا کا شکار، کانز فلم فیسٹیول میں شرکت مشکوک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lea Seydoux tests positive, may miss Cannes Film Festival

فرانس کی مشہور اداکارہ لی سیڈوکس کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

لی سیڈوکس کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے باوجود وباء کا شکار ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اگر ان کا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی لیکن اگر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تو وہ فلمی میلے میں شریک نہیں ہونگی۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول ہر سال ہوتا ہے تاہم گذشتہ برس کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے یہ فیسٹیول منسوخ ہوا تھااوردو سال کے بعد کانز فلم فیسٹیول نے ریڈ کارپٹ کا آغاز کیا۔

اگرچہ تاحال فرانس میں بھی کورونا کے نئے کیسز آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود میلے کو سجایا گیا جب کہ اس کی تمام تقریبات بھی روایتی طریقے سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کی سرخ لباس میں بولڈ تصاویر وائرل

کانزفلم فیسٹیول عام طور پر 11 سے 15 روز تک جاری رہتا ہے،رواں ماہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔ میلے میں فرانسیسی شوبز شخصیات سمیت یورپ کے متعدد ممالک کی شخصیات اور امریکی و آسٹریلوی شخصیات بھی شریک ہوں گی اور پہلے ہی دن ریڈ کارپٹ پر بھی کئی معروف اداکار جلوے بکھیرتے دکھائی دیے۔

گیارہ روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 56 فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں سے 16فلمیں خواتین فلم سازوں کی ہیں۔فیسٹیول کے اختتام پر چند فلموں اور اداکاروں کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

کانز فلم فیسٹیول منانے کے لیے شوبز کی نمایاں شخصیات نے شرکت کیں۔ پیڈرو الماڈور، جیسیکا چیسٹین اور بیلا حدید ریڈ کارپٹ پر نظر آئے جہاں سیاہ اور سفید لباس پہنے فوٹوگرافرز تصایر لینے کے لیے بھی موجود تھے۔فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے اہم شخصیات مرکز نگاہ رہے۔

Related Posts