پولیس کی شہر بھر میں کارروائیاں، 890سے زائد ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police arrests more than 890 suspects operations in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں، 890سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 890 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 222 کلو 911 گرام چرس، 02 کلو 980 گرام آئس/کرسٹل اور 947 گرام ہیروئن برآمد کی۔

مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں،عیدالاضحی پر 9تعطیلات ملنے کا امکان

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 149 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 07 مقابلہ ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 6 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 9 پستول بمعہ میگزین برآمد ہوئے جنہیں فارنزک ٹیسٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 70 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 1 گاڑی تحویل میں لے لی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 پستول اور 2کلو چرس تحویل میں لے لیے۔

Related Posts