دبئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کیلئے راہول ڈریوڈ کی جگہ وی وی ایس لکشمن کو بھارتی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا ہے۔
بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا کا شکار ہیں اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔
بورڈ نے بتایا کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، کوہلی اور بابراعظم کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل