ہماری سیاست کا مقصد پسماندہ طبقوں و علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہے، پرویز الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pervez-ilahi
ہماری سیاست کا مقصدپسماندہ طبقوں و علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہے،پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور و مقصد عام اور غریب آدمی کی خدمت اور اولین ترجیح پسماندہ طبقوں و علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری ذوالفقار احمد سندھو کی قیادت میں وکلاء کے وفد سے ملاقات ہوئی ۔ وفد میں چوہدری طاہر محمود، حافظ اللہ دتہ کاشف، اطہر حسین بخاری، عظیم الحق پیرزادہ، چوہدری محمد افضل، شاہد سندھو، چوہدری دلدار پرویز، شیخ تنویر احمد، چوہدری سلمان صادق، سعید محمد شاہ، چوہدری عبدالوحید اور حسن سندھو ایڈووکیٹ شامل تھے۔
وفد نے چوہدری پرویزالٰہی کے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور جنوبی پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ کئے گئے عوامی فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان کے عوام کی محرومیوں کو اپنے دور میں ختم کرنے، کارڈیالوجی اسپتال، ڈینٹل کالج، برن سینٹر، چلڈر ن اسپتال کے قیام پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو آپ نے ختم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور اسی مقصد کیلئے مثالی فوری، مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کئے۔
چوہدری پرویزالٰہی نے وفد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملتا ہے ہم ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کرتے ہیں، آئندہ بھی ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کو صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

Related Posts