روس یوکرین کیخلاف جنگ آخر تک جاری رکھے گا، سرگئی لاوروف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lavrov says Russia will continue Ukraine war till ‘the end’

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کچھ غیر ملکی رہنما روس کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہے ہیں تاہم ماسکو یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی کو آخر تک جاری رکھے گا۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کاجوہری جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین کے بحران کا حل تلاش کر لیا جائے گا اور یوکرین اور روسی حکام کے درمیان بات چیت کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں:روس کی گولہ باری، یوکرین میں ایٹمی پاورپلانٹ میں آگ لگ گئی، بڑی تباہی کا خدشہ

ان کا کہنا ہے کہ مغرب کے ساتھ روس کی بات چیت باہمی احترام پر مبنی ہونی چاہیے، نیٹو پر بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو یوکرین کو ایسا انفرا اسٹرکچر رکھنے نہیں دے گا جس سے روس کو خطرہ ہو۔

ماسکو اس بات کو بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ یوکرین کی طرف سے اس کیلئے کوئی فوجی خطرہ پیدا ہو، اس لئے روس یوکرین کے حوالے سے حق پر ہے۔

Related Posts