این ایل سی کی درآمدی گندم کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی کا امکان، روس اور یوکرین میں اہم معاہدہ طے پاگیا
عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی کا امکان، روس اور یوکرین میں اہم معاہدہ طے پاگیا

کراچی:این ایل سی کی درآمدی گندم کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل جاری ہے اور پورٹ قاسم اور کراچی بندرگاہ سے 6لاکھ ٹن سے زائد گندم کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق ملک بھرمیں این ایل سی مال برداری کا آپریشن سرانجام دے رہا ہے اور گندم پیداوار میں کمی کے پیش نظرحکومت نے گندم درآمد کرنا شروع کی ہے۔

ترجمان کے مطابق این ایل سی نے ستمبر2020کیوسط میں مال برداری کیکام کا آغاز کیا، گندم کی ترسیل کا کام چوبیس گھنٹے جاری ہے اہم غذائی اجناس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ این ایل سی نے بندرگاہوں پر لنگرانداز بحری جہازسیگندم منتقلی کا عمل مکمل کیا، گوداموں تک یومیہ 10سے 15ہزار ٹن گندم پہنچائی جا رہی ہے۔

ترسیلی جامع نظام، جدید ٹریکنگ کی مدد سے ہر گاڑی کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جا رہا ہے جب کہ گندم ترسیل میں خراب موسم کیباعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ این ایل سی کو مجموعی طور پر 10لاکھ 50ہزار ٹن گندم ترسیل کی ذمہ داری ملی، ہدف کو فروری کے آخری ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا، ساڑھے 3لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں منتقل کی گئی تھی۔

Related Posts