اسلام آباد، پٹواری کی ملی بھگت، غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، پٹواری کی ملی بھگت، غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا
اسلام آباد، پٹواری کی ملی بھگت، غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا

اسلام آباد:حلقہ پٹواری کی ملی بھگت کے باعث راتوں رات ایک غریب محنت کش محمد رفیق کی زمین پر قبضہ کروا دیا گیا، قبضہ مافیا نے عدالتی حکمنامے کو ہوا میں اڑا دیا،متاثرہ شخص کو قبضہ مافیا کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں، محمد رفیق تھانہ کرال پہنچ گیا،مقدمہ درج۔

محمد رفیق ولد محمد اعظم سکنہ کھدریپٹر پور اسلام آباد نے پولیس کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جدی اراضی خسرہ نمبر 702 موضع کھدریپٹر پور اسلام آباد میں موجود ہے جس پر کیس عدالت میں چل رہا ہے اور اس پلاٹ پر کسی قسم کی کوئی تعمیرات قائم نہیں کی جا سکتی کیونکہ عدالت سے انہوں نے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

عدالتی فیصلے کے خلاف ان کی اراضی پر امجد نامی شخص نے قبضہ کر لیا اور وہاں پر تعمیرات شروع کروا دیں، جس پر محمد رفیق ان کے پاس گیا اور ان کو عدالتی حکمنامہ دکھایا،جس پر اس نے کہا کہ اس نے یہ زمین عثمان اکرم اور عمران اسلم سے خریدی ہے۔

مسیمان راجہ علی اکبر، عبدالرحمن، عثمان اکرم اور ان کے آلہ کار عمران اسلم نے میری جدی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس وقت اس کے مسلح گارڈز میری اراضی پر تعینات ہیں۔

محمد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے امجد نامی شخص کو تعمیری کام بند کرنے کو کہا تو عمران اسلم اپنے مسلح افراد کے ہمراہ وہاں پر آ گیا اور اس نے پستول نکال کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔اور کہا کہ اس پلاٹ پر ان کا قبضہ ہے اور آئندہ وہ اس کو اس طرف نہ دیکھیں۔

میری جدی جائیداد پر راجہ علی اکبر اور عبدالرحمن و عثمان اکرم کی سرپرستی میں قبضہ کیا گیا ہے،جس میں حلقہ پٹواری کی ملی بھگت شامل ہے جس نے بوگس دستاویزات ان کو تیار کر کے دیں،متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جدی اراضی اور اس کی جان کو قبضہ مافیا سے بچایا جائے۔

Related Posts