کراچی:نشان حید ر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان کا52واں یوم پیدائش آج 15فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا وہ 15 فروری 1968کو ہندور میں پیدا ہوئے ۔حوالدار لالک جان 1999میں کارگل کی لڑائی کے وقت ’’ٹائیگر ہل ‘‘ پر تعینات تھے ۔
پاک فوج نے اس چوٹی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا بھارتی بٹالین نے ٹائیگر ہل پر زبردست حملہ کیا اس وقت صوبیدار سکندر کی قیادت میں لالک جان سمیت پاک فوج کے صرف گیارہ جوان موجودتھے۔
مزید پڑھیں:بھارت نے کارگل کی جنگ سے سبق نہیں سیکھا، پرویز مشرف