لاہورمیں گھرکی چھت گرنےسے4افرادجاں بحق ہوگئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:گھرکی چھت گرنےسے4افرادجاں بحق ہوگئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
لاہور:گھرکی چھت گرنےسے4افرادجاں بحق ہوگئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور کے علاقے سروبہ گارڈن میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور کے علاقے پاک عرب سوسائٹی کے سروبہ گارڈن میں گھر کی چھت گرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت کے ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے تاہم جن میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 35 ساالہ نازیہ ، 17 سالہ نیہا ، 10 سالہ رونی اور 2 سالہ زوبی شامل ہیں ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 17 سالہ نیہا اور 2 سالہ زوبی نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہور کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

Related Posts