نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر، لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore no more world’s most polluted city as THIS city takes over

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی نے بدھ کے روز پاکستان کے شہر لاہور کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے آلودہ شہر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ لائیو اپ ڈیٹس کے مطابق نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 418 تک پہنچ گیا، جس سے بھارتی حکام میں تشویش پیدا ہوئی۔ بدھ کی شام دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گھنے دھویں کی ایک تہہ چھا گئی تھی اور ہوا کی آلودگی انتہائی بلند سطح پر رہی۔

پاکستانی مشن کی نئے راز کھولنے کیلئے چین کے ساتھ چاند پر جانے کی تیاریاں

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ نے رپورٹ کیا کہ اکشردھام علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 466 ریکارڈ کیا گیا، جسے “شدید” کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس بدھ کی صبح 8:00 بجے 361 ریکارڈ کیا گیا تھا، جو “انتہائی خراب” کی کیٹیگری میں آتا ہے۔

جمعرات کی تازہ ترین صورتحال
لائیو ایئر کوالٹی انڈیکس ڈیٹا کے مطابق لاہور میں فی الحال ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح 278 ہے، جسے “غیر صحت مند” کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لاہور کی ہوا کی معیار خراب ہے لیکن یہ اتنی شدید نہیں جتنی کہ بعض پاکستانی میڈیا رپورٹس نے اسے دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس ڈاٹ ان سے لائیو اپ ڈیٹس کے مطابق نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 451 ہے، جو “خطرناک” کی کیٹیگری میں آتا ہے۔ لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس 278 کے مقابلے میں نئی دہلی کی آلودگی کی سطح تقریباً 47فیصد زیادہ ہے۔

Related Posts