سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پوتے، حسین نواز کے بیٹے زید حسین نواز کی شادی خانہ آبادی 27 دسمبر اور ولیمہ 29 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، جس کیلئے جاتی امرا جانے والے راستوں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔
سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق زید حسین کا نکاح اور رسم حنا 25 دسمبر کو ہوگی، نکاح کی تقریب میں 500 جبکہ ولیمہ میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایک اور سہولت لانچ کردی گئی
شادی کی تقریبات میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور بھارت سے مہمان آئیں گے۔
شادی میں شرکت کیلئے حسین نواز، ان کی فیملی اور ان کی بہن عاصمہ نواز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، مہمانوں کی سیکیورٹی کا انتظام پنجاب پولیس کرے گی۔
رائے ونڈ میں جاتی عمرہ جانے والے راستوں کی آرائش کا کام جاری ہے، سڑک کے اطراف درختوں کو لائیٹں لگا کر نمایاں کیا جار رہا ہے جبکہ جگہ جگہ پھولوں کے گملے بھی رکھ دیے گئے ہیں۔