لاہور میں لیڈی اسکول ٹیچر بھائی کے ہاتھوں قتل، وجہ کیا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ہیومن رائٹس واچ

لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون اسکول ٹیچر کو اس کے بھائی نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون استاد زرقا جاوید کو جھگڑے کے بعد اس کے بھائی عثمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم عثمان فرار ہوگیا، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ اغوا اور زیادتی کا شکار

پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بھائی بہن میں جھگڑے کی بنیاد کیا تھی۔ سفاک بھائی نے کس بنیاد پر جھگڑا کرکے آخر میں اپنی بہن کو اس طرح سفاکیت کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جلد سفاک قاتل کی گرفتاری کے بعد تفتیش کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔