کراچی میں ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہو گئی
کراچی میں ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہو گئی

کراچی کے مشہور عباسی شہید ہسپتال سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعدخاتون زندہ ہو گئی، غسل کے دوران خاتون اٹھ کر کھڑی ہو گئی جس سے خوفزدہ ہو کر عوام نے دوڑ لگا دی، تاہم خاتون کا آج صبح انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت  سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد زندہ ثابت ہونے والی خاتون آج وفات پا گئی، جبکہ رشیدہ بی بی نامی خاتون کو گزشتہ روز ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا تھا۔

شہرِ قائد کی 50 سالہ رشیدہ بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں عباسی شہید ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا، طبیعت  کی ناسازی کے باعث رشیدہ بی بی بے ہوش ہو گئی تھیں جنہیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا۔

رشیدہ بی بی کو مردہ قرار دینے کے بعد کمال غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز نے  ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کردیا ، تاہم غسل کے دوران زندہ  ہونے والی خاتون کو ایک بار پھر عباسی ہسپتال داخل کرایا گیا۔

عباسی شہید ہسپتال کی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ آج صبح 5 بج کر 15 منٹ پر رشیدہ بی بی کا انتقال ہوگیا۔ موت کے وقت اور تاریخ میں درستگی کے بعد درست ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جلد جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  کراچی پولیس نے نوجوان شہری کو بائیک روکنے کا اشارہ کیا، ہدایت پر عمل نہ کیے جانے پر  پولیس نے شہری پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔ 

اہلکار کے مطابق فائرنگ سے ہم شرافت نامی شخص کو ڈرانا چاہتے تھے، کراچی کے حالات کے پیش نظر مشکوک افراد پر نظر رکھنا پولیس کا فرض ہے، تاہم نیچے کی سمت چلائی جانے والی گولی زمین سے ٹکرا کر شہری کو جا لگی۔

  مزید پڑھیں:  ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی فائرنگ، زخمی شہری ہسپتال منتقل

Related Posts