جعلی پیر کی ہوس کا شکار خاتون انصاف کیلئے پریشان، بیٹی اور داماد ملزم کے ساتھ مل گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی پیر کی ہوس کا شکار خاتون انصاف کیلئے پریشان، بیٹی اور داماد ملزم کے ساتھ مل گئے
جعلی پیر کی ہوس کا شکار خاتون انصاف کیلئے پریشان، بیٹی اور داماد ملزم کے ساتھ مل گئے

اسلام آباد: ایک ہفتہ قبل اللہ دتہ بابا دم والا نامی جعلی پیر کی ہوس کا شکار خاتون انصاف کیلئے پریشان ہے جس نے اپنی بیٹی اور داماد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملزم کے ساتھ مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 11 جون کے روز نرگس جاوید نامی خاتون اللہ دتہ نامی جعلی پیر کی درندگی کا شکار بنی جو بابا دم والے کے نام سے مشہور ہے۔ متاثرہ خاتون نرگس جاوید کے مطابق علاقہ پولیس نے ابھی تک ان کا مقدمہ درج نہیں کیا، نہ ان کا میڈیکل کرایا گیا جس پر متاثرہ خاتون نے علاقہ مجسٹریٹ کو اپنے وکیل حمیر سلیم چیمہ کے ذریعے درخواست دی۔

علاقہ مجسٹریٹ کے حکم کے بعد نرگس جاوید کا میڈیکل کرالیا گیا تاہم خاتون کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی نے تھانے میں بابا دم والے کی ملی بھگت سے درخواست دے دی جو مکمل طور پر غلط ہے۔نرگس جاوید نے الزام لگایا کہ ان کا داماد بھی بابا اللہ دتہ سے ملا ہوا ہے۔ بیٹی اور داماد دونوں ملزم کو غیر قانونی فائدہ دینا چاہتے ہیں جس کیلئےدونوں نے جعلی پیر سے مل کر نیا ڈرامہ رچایا ہے۔ 

متاثرہ خاتون کے مطابق بیٹی اور داماد مل کر یہ ڈرامہ کر رہے ہیں کہ نرگس جاوید نے بابا اللہ دتہ سے نکاح کیا ہوا تھا جبکہ یہ غلط ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے نکاح نامہ دکھایا جائے جس پر میرا انگوٹھا اور دستخط ہوں۔ کیس کا تفتیشی آفیسر مبینہ طور پر بک چکا ہے اور بابا اللہ دتہ تھانہ صادق آباد، اسلام آباد میں سرعام دندناتا پھر رہا ہے جبکہ بیٹی کی درخواست پر اس کے خلاف صرف دفعہ 420 یعنی فراڈ کے جرم کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

خاتون نے کہا کہ میرے ساتھ بابا دم والے نے زنا بالجبر کیاجس پر اس کے خلاف دفعہ 376 عائد ہونی چاہئے۔ پولیس میری درخواست پر کان نہیں دھر رہی۔ ملزم آزاد گھوم رہا ہے جبکہ اس سے پیسے لینے والے میری بیٹی اور داماد اس کا جرم چھپانا چاہتے ہیں۔ حکومت سے درخواست کرتی ہوں ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

Related Posts