ٹرین میں سفر کے دوران ٹکٹ چیکر اور انچارج کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین کے ذریعے ملتان سے کراچی آتے ہوئے خاتون کے ساتھ 2 ٹکٹ چیکرز اور انچارج نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے سیٹ تبدیلی کا بہانہ بنا کر خاتون سے زیادتی کی۔ واقعے کا مقدمہ سٹی ریلوے پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 26 مئی کے روز اپنے بچوں سے ملاقات کیلئے ملتان گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جوان العمرجزلان فیصل کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

متاثرہ خاتون آج سے 2 روز قبل 28مئی کو کراچی واپسی کے روز ٹرین کے 3 ملازمین کی اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا ایکسپریس پاکستان ریلوے کے نہیں بلکہ نجی کمپنی کے زیرِ انتظام ہے جس میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں 2 ٹکٹ چیکرز اور ایک ٹکٹ انچارج شامل ہے۔ ملزمان جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہو گئے۔ جناح ہسپتال کراچی میں متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ ملزمان کو حراست میں لینے کیلئے تفتیشی ٹیم ملتان جائے گی۔

اجتماعی زیادتی کیسے ہوئی؟

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون کا سسرال مظفر گڑھ میں رہائش پذیر ہے۔ شوہر نے ڈیڑھ ماہ پہلے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ متاثرہ خاتون بچوں سے ملاقات کیلئے مظفر گڑھ گئی تھی۔

زکریا ایکسپریس کے ذریعے 27 مئی کو خاتون جب کراچی واپسی کیلئے روانہ ہوئی تو اسٹیشن پر ٹکٹ نہ مل سکا۔ ٹرین میں ہی اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر سفر کا آغاز کرنا پڑا۔

روہڑی سے روانگی کے وقت ٹکٹ چیکر زاہد نے خاتون کو برتھ لے کر دینے کا لالچ دیا اور انچارج عاقب سے ملاقات کروائی۔ پھر اسے اے سی بوگی کے کمپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔

بعد ازاں زاہد نے کمپارٹمنٹ میں آکر خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر خاتون نے بچ نکلنے کی کوشش کی۔ ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر جنسی زیادتی کر ڈالی۔

انچارج عاقب نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ایک اور شخص نے بھی کمپارٹمنٹ میں داخل ہو کر خاتون سے زیادتی کی جس پر خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج ہوا۔ 

Related Posts