بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی خاتون کا مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The court restrained Babar Azam from harassing Hamza Mukhtar

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار نے مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حامزہ مختار نے بابر اعظم کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج لاہور نعمان محمد نعیم نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی۔

بابر اعظم کے ساتھ ساتھ خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اہلِ  خانہ کے خلاف بھی درخواست دائر کردی جس پر ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے جواب طلب کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ خاتون کو ہراساں نہ کیا جائے اور ہراسانی سے متعلق 5 دسمبر تک جواب دیا جائے۔

مبینہ طور پر متاثرہ خاتون حامزہ مختار نے عدالت سے اپنی درخواستوں میں ہراسانی سے روکنے، ہرجانے اور مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔ درخواستوں میں بابر اعظم کے ساتھ ساتھ اہلِ  خانہ کو فریق بنایا گیا۔

درخواستوں میں فریق بنائے گئے بابر اعظم کے اہلِ خانہ میں محمد اعظم، کامل اعظم، فیصل اعظم اور محمد نوید شامل ہیں۔ خاتون نے نصیر آباد تھانے سے درخواست کی بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

سی سی پی او لاہور پر خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر کوئی عمل نہیں ہوسکا، کپتان کے اہلِ خانہ ہراساں کر رہے ہیں، عدالت حکم دے کہ وہ مجھے ہراساں کرنے سے باز رہیں۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور سے تعلق رکھنے والی  خاتون حامزہ مختار نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کپتان نے مجھے شادی کے نام پر دھوکا دیا۔

 خاتون نے 2 روز قبل پریس کانفرنس کی جس کے دوران بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے۔ حامزہ کا کہنا ہے کہ میں اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے شادی کے نام پر دھوکا دیا،  خاتون کے سنگین الزامات

Related Posts