لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی
لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی

اسلام آباد میں پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر احمد کی موت زہر کھانے کے سبب واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل اقراء نذیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے، اقراء نذیر کے خون کے نمونے و دیگر شواہد فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقراء کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کانسٹیبل اقراء کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کیا جائے گا، اقراء نذیر نے زہر کھایا یا کھلایا گیا؟ اس بارے میں ایس پی عارف شاہ سے تحقیق کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی عارف شاہ نے عبوری ضمانت لی تومنسوخ کرا کے گرفتار کریں گے، گزشتہ 3 ماہ میں عارف شاہ اور اقراء نذیر کی 900 سے زائد کالز ہوئی ہیں، اقراء نذیر گزشتہ جمعہ پولیس لائن سے عارف شاہ کی سرکاری رہائش گاہ گئی اور پھراسپتال لائی گئی، اقراء کی نیم بے ہوشی اور موت سمیت ایس پی عارف شاہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کا جدہ پر میزائل حملہ، پیٹرول تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی

مزید برآں پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقراء کا موبائل اور پرس غائب ہے، میت کے غسل کے بعد لباس غائب کرنے کی فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے بعدازاں ایس پی عارف شاہ کے بیٹے اوراسٹاف کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل کی ہلاکت پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کانسٹیبل کی ہلاکت کی تحقیقات ڈی آئی جی آپریشن اویس احمد کی سربراہی میں جاری ہے۔

Related Posts