کراچی، کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خاندان خاتون، شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خاندان خاتون، شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار
کراچی، کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خاندان خاتون، شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار

کراچی: اے وی ایل سی نے کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خاندان کو خاتون، شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کار اسنیچرز فیملی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمۂ اسپورٹس کے ملازم سمیت 2 مردوں اور ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم شہاب کے ہمراہ اس کی والدہ امبر عرف شبو ناز اور والدہ کا دوسرا شوہر لیاقت بھی گرفتار ہوگیا۔ ملزمان سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی 9 قیمتی گاڑیاں اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کہنا ہے کہ ملزم شہاب کی والدہ شوہر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں کرائے پر حاصل کرتی اور ڈرائیور سمیت مختلف علاقوں میں لے جایا جاتا تھا۔

شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں کسی سنسان جگہ پر پہنچ کر اچانک ملزمان اسلحہ نکال لیتے اور کار چھین کر لے جاتے تھے۔

اے وی ایل سی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چھینی ہوئی گاڑیوں کے رنگین پیپر اور اسکین کردیتے تھے۔ کمپیوٹر سے ایڈٹ کرکے رجسٹریشن نمبر تبدیل کیے جاتے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چھینی گئی گاڑیوں کو بینک ڈیفالٹر، فائل مسنگ یا نان کسٹم پیڈ بتا کر مختلف افراد کو فروخت کرتے یا کرائے پر چلانے کیلئے دے دیا کرتے تھے۔

اب تک 7 مختلف مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔ ملزمان پہلی بار گرفتار ہوئےجن سے تفتیش جاری ہے۔ چھینی گئی گاڑیاں قانونی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بینک میں 75کروڑ کا فراڈ، گرفتار ملزمان کی تعداد14ہوگئی

Related Posts