26 سالہ امریکی اداکارہ کائلی جینرکو اپنی کچھ حالیہ منظر عام پر آنے والی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آن لائن صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
کائلی جینر کا تصاویر کیلئے فلٹرز کا استعمال ایک طویل عرصے سے عوامی بحث کا موضوع رہا ہے۔ حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں ان کی ایک ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کئے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کائلی بوڑھی کیوں دکھائی دیتی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ 40 سال کی ہیں۔تنقید کرنے والوں کے ساتھ ساتھ کائلی کی حمایت کرنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں۔
کائلی جینر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بوڑھی نہیں بلکہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ایک مداح نے فیشن ویک میں شرکت پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کائلی ہر تقریب میں شریک ہوتی ہیں کیونکہ کائلی کے بغیر تقریب پھیکی لگتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کائلی جینر کی شخصیت اور کاسمیٹک سرجری ہمیشہ سے موضوع بحث رہی ہے اور ان کی متاثر کن شخصیت کو اکثر لوگ سرجری کا کمال سمجھتے ہیں اور ان دنوں ایک بار پھر کائلی جینر کو باڈی شیمنگ کا سامنا ہے۔
امریکن پیپر میگزین کے ایک شمارے میں کائلی جینر نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کبھی پلاسٹک سرجری کروائی ہے تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری بالوں کے اسٹائل، چہرے کی کونٹورنگ اور ہونٹوں کے میک اپ کی وجہ سے ہے۔