کویتی اداکارہ پر فن لینڈ میں چھری سے حملہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کویتی اداکارہ غدیر الفہد نے انکشاف کیا کہ ایک عرب خاتون، اس کی بیٹی اور فن لینڈ میں اس کے دوست نے ان پر چھری سے حملہ کیا ہے اور گردن پر وار کیا ہے۔ اس کے بعد زخمی حالت میں مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فن لینڈ میں رہنے والی نوجوان خاتون نے اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک عراقی خاتون، اس کی بیٹی اور اس کے دوست پر مشتمل ایک گینگ پر چاقو سے حملہ کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دو دن قبل میں نے ان کے خلاف تجارت میں سرمایہ کاری کے نام پر رقم ہتھانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

اداکارہ غدیر الفھد نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ جمعہ کی سہ پہر فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے مغرب میں واقع شہر ایسپو میں اس کا پیچھا کیا اور ان سے فرار ہونے کی کوشش کے باوجود وہ اسے پیچھے سے گردن کے علاقے میں وار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

چھرا گھونپنے والی تصویر، غدیر الفہد نے اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے شائع کیا ہے…

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ پولیس نے مشتبہ شخص، اس کی بیٹی اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا میں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات یا پیش رفت سے آگاہ کروں گی۔

غدیر الفہد نے “سنیپ چیٹ” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ ” اس عظیم ملک سے جرائم پیشہ تارکین وطن کو نکالنے کی غدیر الفھد کی مہم سے جڑے رہیں”

اس نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا: ” میں ہر درد اور اپنی شفٹ سے ہرغیر حاضری کی قیمت اصالہ، اس کی ماں اور امیر سے قیمت لوں گی۔ اللہ کی قسم، آپ خون کے آنسو روئیں گے اور بچ نہیں پائیں گے۔ ’’

یاد رہے غدیر الفہد نے مارچ کے مہینے میں اس وقت مزید شہرت حاصل کی تھی جب فن لینڈ میں عراقی نوجوان نے ایک کلو سونا اور ارب یورو مالیت مہر پر ان کے شادی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم صرف دو ہفتوں پر دونوں الگ ہوگئے تھے۔

Related Posts