خالد عراقی کو 6 روز میں ہٹانے اور 26 جنوری کے بعد کے اقدامات کالعدم قرار دینے کا عدالتی حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KU VICE CHANCELLOR REMOVED AS SHC ORDERS FRESH APPOINTMENT

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے یونیورسٹی کو نئی تقرری کے لیے نام بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر احمد قادری کی جانب سے قائمقام وائس چانسلر کو برطرف نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو ہٹانے کی ہدایت کی اور ایک ہفتے میں فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ دیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ ہری پور میں کشمیر کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، انکوائری کیوں مکمل نہ ہوئی؟

عدالت نے 26 جنوری 2022 کے بعد قائمقام کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے پروفیسراحمدقادری نے بتایاکہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر خالد عراقی فیصلے کرتے رہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ 10 سینئر ترین پروفیسرز کے نام وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجیں اور سب سے سینئر پروفیسر کو اس عہدے پر تعینات کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا ۔

Related Posts