کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 147.92 پوائنٹس کے اضافے سے40652.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
57.21فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18ارب 51کروڑ81لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت17.14فیصد کم رہا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس 40963پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا ۔
بعد ازاں41ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث40900 ،40800 اور 40700 کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس147.92پوائنٹس کے اضافے سے40652.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔
اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 107.58پوائنٹس کے اضافے سے17114.28پوائنٹس اور77.32پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28490.01پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
گذشتہ روز مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے218کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ142میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74 کھرب 51ارب 97کروڑ 16لاکھ روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 70 ارب 48 کروڑ 97 لاکھ روپے ہو گیا۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،نیسلے پاکستان ،کولگیٹ پامولواوروائتھ پاک سرفہرست رہے جس میں آئی لینڈ100.41روپے کے اضافے سے 1635روپے اورنیسلے پاکستان 194 روپے کے اضافے سے 1534.59روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو194روپے کی کمی سے 2850 روپے اور وائتھ پاک 51.45وپے کی کمی سے 1007.32روپے ہوگئی ۔