اسٹاک مارکیٹ میں 519 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 519 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 519 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 519 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں آج حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا،یہی وجہ ہے مارکیٹ 519 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 876 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران حصص مارکیٹ میں ہونے والی گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے خدشات کے سبب سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کے بجائے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: قرضے اشرافیہ استعمال کرتی ہے، ادائیگی عوام کے ذمہ ہوتی ہے،میاں زاہد

ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 106739 روپے ہو گئی ہے۔

Related Posts