اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب52کروڑ55لاکھ کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE 100 index gains 170 points in range-bound session

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار500 کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے 170.58 پوائنٹس کے اضافے سے 35373.35 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

52.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت29ارب52کروڑ55لاکھ روپے بڑھ گئی ۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35474 پوائنٹس تک بھی پہنچابعد ازاں 34400کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی ۔

تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس170.58پوائنٹس کے اضافے سے 35373.35پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس34.33پوائنٹس کے اضافے سے15281.29پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس111.52 پوائنٹس کے اضافے سے25361.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گزشتہ روز394کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور30میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 66کھرب85ارب5کروڑ79لاکھ637 روپے سے بڑھ کر67کھرب14ارب58کروڑ34لاکھ روپے ہو گیا منگل کو 33کروڑ38لاکھ91ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کے مقابلے میں16لاکھ 39ہزارشیئرز زائد ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت150روپے کے اضافے سے7340روپے اورانڈس موٹرز کے حصص کی قیمت78.01روپے کے اضافے سے1118.22روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص 190روپے کی کے کمی سے 9500روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص 95روپے کی کمی سے 6750روپے ہوگئی ۔

Related Posts