سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ فردوس عاشق اعوان
سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب تعلقات کی نئی بلندیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزیدمضبوط اوردیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب  ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیو کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts