بھارت بربادی کی طرف جارہا ہے۔کے آر کے کا بالی ووڈ کو سدھرنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت بربادی کی طرف جارہا ہے۔کے آر کے کا بالی ووڈ کو سدھرنے کا مشورہ
بھارت بربادی کی طرف جارہا ہے۔کے آر کے کا بالی ووڈ کو سدھرنے کا مشورہ

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان نے کہا ہے کہ بھارت بربادی کی طرف جارہا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی سدھر جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ دیش (بھارت) بربادی کی طرف پوری رفتار کے ساتھ جارہا ہے۔ تو بہتری اسی میں ہے کہ جو نکل سکتا ہے، بس نکل جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ابراہیم کو عالیہ بھٹ کی تعریف مہنگی پڑ گئی، مزاحیہ ویڈیو وائرل

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1545668245017006080

ٹوئٹر پیغام میں اداکار کے آر کے نے بربادی سے بچنے کیلئے لوگوں کو بھارت چھوڑ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بعد میں شاید نکلنے کا موقع نہ ملے۔ سینما گھروں میں فلم دیکھنے والے ایک کروڑ رہ گئے۔

اداکار کمال راشد نے کہا کہ بھارت میں سینما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم و بیش 1کروڑ رہ گئی ہے۔ اگر بالی ووڈ دھکڑ، اوم، نکما اور خداحافظ 2 جیسی فلمیں بنائے گا تو وہ بھی نہیں رہیں گے۔

کمال راشد نے کہا کہ اگر بھارتی فلم انڈسٹری نے اپنی روش جاری رکھی تو جو ایک کروڑ لوگ فلم سینما گھروں میں دیکھتے ہیں، وہ بھی تھیٹرز کا رخ نہیں کریں گے۔ بالی ووڈ کے لوگو، اب بھی وقت ہے، سدھر جاؤ۔ 

Related Posts