نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بے جا تعریف مہنگی پڑ گئی، فلمی ناقد و اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے اکشے کمار پر کڑی تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمال راشد خان نے کہا کہ جب ایک صحافی نے اکشے کمار سے پوچھا کہ بالی ووڈ عالمی سطح پر اتنا مشہور کیوں ہے؟ تو انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
حکومت کی اکشے کمار کو شہریت دینے میں ٹال مٹول، کے آر کے کی تنقید
ٹوئٹر پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ اکشے کمار سے بالی ووڈ کی شہرت کا پوچھا گیا تو کہنے لگے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دنیا بھر میں بالی ووڈ کو مشہور کردیا ہے۔
کمال راشد خان نے کہا کہ اکشے بھائی، مزہ آگیا۔ آپ نے سچ ہی کہا ہے کہ بالی ووڈ کو مشہور نریندر مودی نے کیا ہے۔ راج کپور، دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کو برسہا برس تک بالی ووڈ میں اداکاری کا یہ صلہ ملا ہے۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1532244797322317825