کرسٹن اسٹیورٹ، لیڈی ڈیانا کے روپ میں، نئی تصویر سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرسٹن اسٹیورٹ، لیڈی ڈیانا کے روپ میں، نئی تصویر سامنے آگئی
کرسٹن اسٹیورٹ، لیڈی ڈیانا کے روپ میں، نئی تصویر سامنے آگئی

لندن: فلم اسپینسر میں کرسٹن اسٹیورٹ، لیڈی ڈیانا ے روپ میں نظر آئیں گی، کرسٹن اسٹیورٹ نے لیڈی ڈیانا سے مماثلت والی ایک تصویر شیئر کی ہے،مگر اس تصویر میں وہ لیڈی ڈیانا سے قدرے مختلف نظر آرہی ہیں۔

آنے والی مووی ’اسپینسر‘ کے لئے جاری کردہ تازہ ترین تصویر میں اسٹیورٹ نے چارلس کی جانب سے دی جانے والی انگوٹھی کی کو بھی دکھایا ہے، یہ وہی رنگ ہے جو کیٹ مڈلٹن اب پہنتی ہیں۔

جاری کی گئی تصویر میں اداکارہ کو سرخ اور ہرے رنگ کی جیکٹ اور سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور لیڈی ڈیانا کی شادی کی انگوٹھی اور ہیرے کی منگنی کی انگوٹھی کی ڈمی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

پیبلو لاران کی ہدایتکاری میں بننے والی، فلم اسپینسر اس موسم خزاں ریلیز کی جائے گی، فلم کی ریلیز سے قبل ہی اداکارہ نے اس فلم کے بارے میں اچھا خاصا بتادیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سوچتی ہوں کہ ایک شخص ہم سے چوری ہوگیا ہے اور مجھے ہمیشہ اس بارے میں تجسس رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: یہ ضروری نہیں کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس

ڈیانا کی زندگی کی جھلک کو حال ہی میں ایما کورن نے دی کراؤن کے سیزن فور میں پیش کیا تھا، جس میں ان کی اور چارلس کی ملاقات اور اس کے بعد ان کے تعلقات خراب ہونے کی دستاویز ات دکھائی گئی ہیں۔

Related Posts