خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعے کو سرکاری چھٹی دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعے کو سرکاری چھٹی دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعے کو سرکاری چھٹی دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

پشاور: خیبرپختون خوا اسمبلی میں اتوار کے بجائے ہفتہ وار سرکاری تعطیل جمعے کو دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرار داد جماعت اسلامی کی رکن اسمبلی نے پیش کی۔ 

مطابق منگل کے روز خیبرپختون خوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے جمعے کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد پیش کی۔

ہفتہ وار تعطیل کے دن کی تبدیلی کے حوالے سے قرار داد جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین خان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے طور پر بحال کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کی وجہ سے اس وقت عملاً بازاروں، مارکیٹوں، نجی اداروں میں 2 دن تعطیل  ہوتی ہے، سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے تک کام اور پھر ملازمین گھروں کو چلے جاتے ہیں‘۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حمیرا خاتون کا کہنا تھا کہ ’جمعے کو چھٹی نہ ہونے سے دو دنوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دو چھٹیوں سے کاروبار، معیشت، سرکاری امور بھی سست روی کا شکار ہیں‘۔

ایوان نے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کیا جبکہ اراکین کی تعداد پوری نہ ہونے پر اسپیکر اسمبلی نے اجلاس بدھ (کل) تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا راولپنڈی میں جاری غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ کا نوٹس

Related Posts