کے پی کے بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے پی کے بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا
کے پی کے بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا (کے پی کے) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کے لیے 64 میں سے 54 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے وزیراعلیٰ کے بھائی سمیت اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کو ٹکٹ دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے عبداللہ سوات کے بھائی تحصیل مٹہ سے امیدوار نامزد۔ ادھر لوئر دیر میں بھی اراکین اسمبلی کے رفقاء کو ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایم این اے بشیر خان کے بھتیجے اور ایم پی اے شفیع اللہ کے بیٹے کو دوسرے مرحلے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ایم این اے محبوب شاہ کے بھائی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے مرحلے میں بھی اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کو ٹکٹ دیے تھے اور اسے شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا تھا۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 31 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالاس کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، چترال اپر، چترال لوئر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ترمیم شدہ قوانین مستقبل میں عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہوں گے، مریم نواز

کاغذات نامزدگی کی دعوت کا پبلک نوٹس ریٹرننگ آفیسر اس ماہ کی 10 تاریخ کو جاری کرے گا۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اس ماہ کی 14 سے 18 تاریخ تک داخل کر سکتے ہیں۔

Related Posts