طورخم بارڈر پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حکومتی مہم شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حکومتی مہم شروع
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حکومتی مہم شروع

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں طور خم بارڈر پر  حکومت نے جان لیوا کورونا وائرس کے خلاف مہم شروع کردی ہے جس کے تحت وائرس کا پھیلاؤ صوبے میں روکنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے پیغام کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت کورونا وائرس کے خلاف کمربستہ ہو گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کی اسکریننگ جاری ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر پیدل چلنے والوں اور ڈرائیورز کی اسکریننگ کر رہی ہے جس کے تحت روزانہ 7 ہزار 500 افراد کی طورخم بارڈرز پر اسکریننگ کی جارہی ہے۔

اسکریننگ کا عمل خیبر پختونخواہ کے صوبائی محکمہ صحت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کے دوران سخت حفاظتی اقدامات اپنائے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ہر سطح پر روکا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ  کیلئے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایمر جنسی کور گروپ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی طور پر یقینی بنایا جارہا ہے۔

Related Posts