خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا کی بزنجو حکومت نے عیدا لفطر کے موقعے پر 5روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس پر بچوں اور بڑوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام نے 5روزہ تعطیلات کے اعتبار سے لمبے لمبے تفریحی پلان بنانا شروع کردئیے۔ کے پی کے حکومت کے تعطیلات کے متعلق جاری کردہ اعلامیے کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے 2 سے 6 مئی تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید کی تعطیلات، 2 سے 5 مئی تک اسٹیٹ بینک اور اسٹاک ایکسچینج بند رہیں گے

خیبر پختونخوا حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعے کو عام تعطیل ہوگی۔ شہباز شریف حکومت نے عید کے موقعے پر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم کے پی کے حکومت عوامی امنگوں کو سمجھنے میں سب پر بازی لے گئی۔ 

معلوم رہے کہ ہر سال عید الفطر کے موقعے پر 3 یا اس سے زائد چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے تاہم رواں برس شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی ہفتے کی چھٹی اور اوقاتِ کار میں تبدیلیاں کرکے کام، کام اور صرف کام کا عندیہ دیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 2 سے 5 مئی تک کی چھٹیاں دے کر عید الفطر کے موقعے پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے معتدل اقدام اٹھایا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے چھٹیوں کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

Related Posts