خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 10 مریض چل بسے،اجمل وزیر کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ajmal Wazir appeals public not to take coronavirus lightly

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 10 مزید مریض چل بسے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے اتوار کے روز بتایا کہ صوبے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 62 نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1137 ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ حکومت افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان خود صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے قرنطینہ مراکز پر تمام سہولیات میسر ہیں۔

اجمل وزیر نے کورونا کی وباء کو شکست دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا مطالبہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں رمضان کے مہینہ کے لئے مشاورتی عمل میں صوبہ بھر کے علمائے کرام کو شامل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ علماء نے کے پی میں تمام اہم معاملات میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں کوویڈ 19 کے خلاف تمام حفاظتی اقدامات کو اپنانے کے سلسلے میں عہدیداروں اور طبی ماہرین کی تمام تجاویز پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز اجمل خان وزیر نے کہا تھا کہ کے پی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:زرتاج گل وزیر کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ

ان کا کہنا تھا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا کے ٹیسٹ کی گنجائش بڑھا کر 700 کردی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں سے نئے کیسز کے بعد پاکستان میں کوویڈ 19 یعنی کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز7900 سے تجاوزکرگئے ہیں۔

Related Posts