صوبہ خیبرپختونخوا: کرپشن شکایات پر پی ٹی آئی کے دو وزرا کو وارننگ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے شکایات پر صوبائی وزرا کو وارننگ جاری کردی اور اپنے محکمے کے حوالے سے شکایات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ احتساب کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے شکایات پر وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ اور مشیر صحت احتشام علی کو طلب کیا۔

دیکھئے نیلم منیر کی تقریب نکاح کی دلکش تصاویر

نجی چینل ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ احتساب کمیٹی کے ارکان قاضی انور، شاہ فرمان اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق ملک نے وزیر سوشل ویلفیئر اور مشیر صحت کو ان کے محکموں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی نے کابینہ کے دونوں ارکان سے تحریری طور پر وضاحت طلب کرلی۔ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور نے ایکسپریس کو بتایا کہ کمیٹی کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر وزیر سوشل ویلفیئر اور مشیر صحت احتشام علی کو طلب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر اور مشیر کو شکایات کے حوالے سے بتایا گیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ محکمے میں بہتری لائیں، عوام کو درپیش مشکلات حل کیے جائیں اور جو شکایات آئی ہیں انہیں دور کیا جائے۔

Related Posts