رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی میاں جمشید الدین کورونا سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی میاں جمشید الدین کورونا سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے
رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی میاں جمشید الدین کورونا سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے

نوشہرہ :خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کوروناوائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میاں جمشید کئی دنوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا بیٹا میاں عمر کاکاخیل اور بھائی میاں شبیر الدین کاکاخیل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

میاں جمشید الدین کاکاخیل نے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ،میاں جمشید الدین وزیر دفاع پرویز خٹک کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں جمشید الدین کاکاخیل کی نماز جنازہ آج شام 6بجے ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس میں مبتلاہونے کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 80 ہزار463 افراد متاثر، 1 ہزار 688 جاں بحق

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ عوام کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی شخصیات میں بھی کورونا کی وباء پھیل رہی ہے ، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور ان کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔

Related Posts