پاکستان اور بھارت کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، اقوام متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN Chief calls for de-escalation of tensions between Pakistan, India

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کوکشیدگی کا سبب بننے اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں ورچوئل نیوز بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور سیکریٹری جنرل دونوں ممالک سے تناؤ کم کرنے کیلئے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل کے درمیان گذشتہ ہفتے بات چیت ہوئی تھی اور شاہ محمود قریشی کاارسال کردہ خط اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں  نہتے مسلمانوں پر مظالم اور سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان کے ہائی کمیشن کے دو ارکان کو حراست میں لینے کے بعد ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدری کا حکم دیا تھا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہا ہے

بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان میں  فالس فلیگ آپریشن کے خدشات کی وجہ سے بھی پاکستان میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ۔

Related Posts