کراچی میں جعلی پولیس پارٹی کا گشت، اصلی پولیس نے دھرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

کراچی: کورنگی سے پولیس نے چھاپہ مار جعلی پولیس پارٹی کو گرفتار کرلیا، لانڈھی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تالہ توڑ گینگ کے اہم ملزم کو پکڑلیا، بلوچ کالونی اور زمان ٹائون سے تین ڈکیت پکڑے گئے۔

عوامی کالونی پولیس نے خود کو پولیس والے ظاہر کرنے والے تین جعلی پولیس اہلکاروں عامر وحید، محمد یوسف ضیا اور یونس خان لودھی کو گرفتارکرلیا ، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کورنگی نمبر پانچ میں گشت کررہے تھے۔

گرفتار ملزم میں ایک ملزم پولیس یونیفارم پہنے ہوئے تھا کو بمع جعلی سروس کارڈ لونگ شوز ، پولیس پی کیپ برآمد کرکے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی کے رہائشی ہیں اور پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لانڈھی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کورنگی نمبر تین گارمنٹ کی دکان میں تالے توڑ کر واردات کرنیوالے ملزم حبیب الرحمن ولد محمد بخش کو گرفتار کرکے پانچ عددایل ای ڈی، ایک عدد لیپ ٹاپ،ایک بورا کپڑا گارمنٹس بچوں کے تقریباً 40 سوٹ ،چار عدد پنکھے، پانچ عدد جوسر مشین ،ایک عدد ڈلیکس نیو پیک،ایک عدد بچوں کی موٹر سائیکل اور رکشہ نمبرD-62434 کو قبضہ میں لے لیاہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جھلس کر زخمی

پولیس کے مطابق ملزم نے واردات اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر کی تھی جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گرفتار ملزم کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی چھ نمبر مارکیٹ میں واردات کرتے ہوئے ڈکیت کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیاہے جبکہ بلوچ کالونی پولیس نے محمد اور عصمت اللہ خان کو گرفتار کرلیا

Related Posts