مجھے مہینوں تک خالی پیٹ سونا پڑا۔ کومل رضوی نے سابقہ شادی پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے مہینوں خالی پیٹ سونا پڑتا تھا۔ کومل رضوی نے سابقہ شادی پر خاموشی توڑ دی
مجھے مہینوں خالی پیٹ سونا پڑتا تھا۔ کومل رضوی نے سابقہ شادی پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے سابقہ شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مہینوں تک خالی پیٹ سونا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کومل رضوی کو ایک ٹاک شو میں گفتگو کیلئے دعوت دی گئی جہاں اپنی شادی شدہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کومل رضوی نے کہا کہ مجھے میرے بھائی اور والدین نے بہت معاونت فراہم کی اور بہت سپورٹ کیا۔

قبل ازیں کومل رضوی نے شادی کے بعد عمان میں سکونت اختیار کر لی تھی جس کے بعد 2019ء میں سابقہ شوہر سے علیحدگی ہوگئی۔ کومل رضوی نے کہا کہ آپ آزاد اور مضبوط ہوں یا تعلیم یافتہ بھی ہوں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے کہا کہ کسی ذہنی مریض کے ساتھ شادی کرکے زندگی گزارنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔ میں نے شادی شدہ زندگی کے 6 اذیتناک سال گزارے۔جسمانی تشدد کیا گیا اور مہینوں خالی پیٹ سونا پڑا کیونکہ کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اداکارہ کومل رضوی نے کہا کہ بہت سے مسائل ایسے تھے جن کی وجہ سے میں عمان میں کام شروع نہیں کرسکی۔ پیسے کمانے کا واحد طریقہ ٹیوشن پڑھانا تھا۔ پھر میں نے کھانا پکانا سیکھا اور ایک باورچی کی حیثیت سے کمائی کا نیا طریقہ تلاش کیا۔

کومل رضوی نے کہا کہ میں کھانا اسٹورز کو بیچا کرتی تھی۔ پہلی بار شوہر نے مجھے سوڈے کی بوتل سے مارا اور مجھے دھکا دیا۔ میری آنکھ کے گرد نیل پڑ گئے اور جب والدین کو یہ بات پتہ چلی تو انہوں نے مجھے فوری گھر واپس بلا لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ماہرِ نفسیات سے رابطہ کیا جو میری رشتہ دار تھیں۔ خاتون نے میری ذہانت پر سوال اٹھایا کہ میں کیسے گھریلو تشدد کا شکار ہوسکتی ہوں تو میں نے کہا کہ اس کا آئی کیو سے کوئی تعلق نہیں۔ سمجھدار خواتین نسبتاً زیادہ تشدد برداشت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم ماروی کا سابق شوہر حامد علی پر تشدد کا الزام، مقدمہ درج 

Related Posts