پشاور: خیبرپختون خوا کی کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے اپنے طلباء اور اساتذہ کے لئے لازمی لباس کوڈ متعارف کرایا ہے۔
منگل کے روز یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والےبیان کہا ہے کہ طلباء اور طالبات اس لباس کو پہننے کے پابند ہوں جس کا یونیورسٹی نے ان کو پابند کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گرمیوں اور سردیوں کے لئے الگ الگ ڈریس کوڈ جاری کئے گئے ہیں۔
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ڈریس کوڈ کو تعلیمی کونسل کے اجلاس کے دوران منظور کیا گیا۔
مرد طلباء کے لئے لباس کوڈ:
موسم گرما میں مرد طلباء سفید رنگ کی شلوار قمیض اور کالے رنگ کا ویسکوٹ یا سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سرمئی رنگ کی پتلون اور سیاہ رنگ کے جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔
سردیوں میں طلباء سفید شلوار قمیض اور سیاہ رنگ کا کوٹ جبکہ سرمئی رنگ کی پتلون کے ساتھ سفید شرٹ اور سیاہ کوٹ ، سویٹر یا سادہ جیکٹ کے ساتھ سیاہ جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔
خواتین طلبہ کے لئے لباس کوڈ:
گرمیوں میں: سفید شلوار کے ساتھ کسی بھی رنگ کی لمبے بازو والی قمیض، سکارف، دوپٹہ، چادر، کالا عبایا اور کالے جوتے پہننے کی پابند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب ‘ خدا ‘ کا مسودہ مکمل کرلیا