محکمہ پولیس نے کرپشن میں تمام ملکی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیشنل کرپشن سروے رپورٹ 2023 جاری کردی، جس میں محکمہ پولیس 30 فیصد شرح کے ساتھ سب سے کرپٹ ادارہ قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس نے پاکستان کے سب سے زیادہ کرپٹ ادارے کا ‘اعزاز’ اپنے نام کرلیا ہے، رپورٹ میں ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ کو دوسرے اور عدلیہ کو کرپشن میں تیسرے نمبر پر قرار دیا گیا۔
غزہ کے ہزاروں شہداء میں ساڑھے 6 سو سال پرانی مسجد بھی شامل ہوگئی
صوبائی سطح پر اداروں میں شفافیت سے متعلق رپورٹ میں سندھ میں پولیس کا محکمہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، سندھ میں ٹینڈراینڈ کنٹریکٹ دوسرے اور تعلیم تیسرے نمبر پر ہے۔
اسی طرح پنجاب میں پولیس پہلے، عدلیہ دوسرے، محکمہ صحت کرپشن میں تیسرے نمبر پر ہے۔
خیبرپختونخوا میں پولیس پہلے، عدلیہ دوسرے، ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ تیسرے نمبرپر ہے۔
بلوچستان میں ٹینڈراینڈ کنٹریکٹ کا پہلا، پولیس کا دوسرا اور عدلیہ کا تیسرا نمبر آیا ہے۔