کراچی: کورونا لاک ڈاؤن میں بس ٹرمینل پر اندرون ملک بسوں کی آمد و رونگی بند کرنے پر ٹرانسپورٹروں کا انوکھا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ یوسف گوٹھ بس ٹرمنل پر کے ایم سی کے عملے کو ٹرانسپورٹرز نے یرغمال بنا لیا۔
بس ٹرمینل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کراچی سے دیگرشہروں کو جانے والی بسوں پر پابندی کے باعث بس ٹرمینل بند ہے اس لئے مشتعل ٹرانسپورٹرزبردستی بس ٹرمینل کے احاطے میں داخل ہوگئے اور کے ایم سی ملازمین کو اپنے دفتر تک محصور کر کے یرغمال بنا لیا۔
مظاہرین نے کے ایم سی کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی، پی ڈی بس ٹرمینل نے بتایا کہ پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد بس ٹرمینل کے احاطے میں گھوم رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے شہری علاقوں میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی