کے ایم سی کے تحت پھل، سبزی اور پھولوں کی نمائش 19 مارچ کو ہوگی، عوام کا داخلہ مفت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KMC exhibition

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے پھل، سبزی اور پھولوں کی نمائش کا انعقاد 19 مارچ کو باغ ابن قاسم کلفٹن میں ہو گی، عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔

اس نمائش سے شہریوں کو گھریلو سبزی ۔پھل اور باغ بانی سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ کے ایم سی کے ہر باغ میں ایک کارنر لائبریری کے قیام کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور ریجنل ہیڈ سندھ و بلوچستان طاہر رشید نے ملاقات کے دوران کہی ۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایم سی کے ساتھ جنگلی حیات، شجرکاری اور زو کے حوالے سے اپنی مہارت اور تجربے سے مدد فراہم کرسکتی ہے اور کراچی میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے دونوں ادارے باہم مل کر بہتری کے لئے کام کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں جلد ہی ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور کے ایم سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے کہا کہ 19 مارچ سے باغ ابن قاسم میں فروٹس، ویجیٹیبل اور فلاور شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے،بڑے پیمانے پر ہونے والے اس شو میں شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا جہاں وہ مختلف اقسام کے پھلوں، سبزیوں اور پھولوں کا مشاہدہ کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ شو پہلے ہر سال منعقد ہوتا تھا لیکن اب گزشتہ کئی سال سے منعقد نہیں کیا جاسکا تھا جسے اب دوبارہ نئے اور بہتر انداز میں شروع کیا جا رہا ہے، انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے وفد کو بھی دعوت دی کہ وہ اس شو میں شرکت کریں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اپنے پارکوں کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ہر پارک میں ایک کارنر لائبریری بنانا چاہتی ہے جس کے لئے ابتدائی کام کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کی نالہ صفائی مہم میں کے ایم سی کی نمائشی شرکت نے کرپشن کی راہ ہموار کردی

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سفاری پارک میں پہلی لائبریری کا افتتاح کردیا جائے گا، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور ریجنل ہیڈ سندھ و بلوچستان طاہر رشید نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کے ایم سی شجرکاری کے حوالے سے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے جبکہ کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال موثر انداز میں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بہتری کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف اپنی مہارت اور تجربات سے کے ایم سی کی مدد کرے گی اور شجرکاری اور زو کی بہتری کے لئے جو اقدامات کئے جائیں گے اس میں وائلڈ لائف مدد فراہم کرے گی۔

Related Posts